Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پرتبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر […]
اے این ایف کی پنجگوراورقلعہ عبداللہ میں کارروائیاں، 354 کلوگرام منشیات ضبط
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقوں پنجگوراورقلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران 354کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران 420کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی […]
سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کے بعد مساجد کو گرانے کی دھمکی
سویڈن میں انتہا پسند بدبختوں نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں دی ہیں جس کی وزیراعظم الوف کرسٹرسن نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن ڈیموکریٹس (SD) کے رہنما جمی اکیسن نے اپنی جماعت کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مساجد […]
کئی ملکوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری
دنیا کے کئی ملکوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ قطر، مصر، امریکا، یورپی یونین اور اسپین عارضی جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ عارضی جنگ بندی میں ایک، دو یا تین روز […]
اسٹاک مارکیٹ میں 724 پوائنٹس کا اضافہ، 59ہزار 811 پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس کا ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر اختتام پذیر ہوگیا۔ پی ایس ایکس میں نومبر کے 18 کاروباری دنوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہزار 96 ارب روپے بڑھ چکی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار […]
شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ اتوار کے دن ڈیلیوری بوائے نے تیزاب پھینکا، حملہ آور نے ہیلمٹ پہنا ہوا […]
بنوں میں فورسز پرافغان شہری کا خودکش حملہ، 2 شہری شہید،3 فوجیوں سمیت 10 زخمی
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 شہری شہید اور 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 نومبر کو موٹرسائیکل سوار خود کش بمبارنے بنوں ضلع کے جنرل علاقے بکہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب […]
عمران خان مقدمات کے باعث جیل میں ہیں، ہمارا لینا دینا نہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر کہ پارٹی چیئرمین ضمیر کے قیدی ہیں پر سرد مہری دکھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے 24نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمشن […]
آئی ایم ایف نے پاکستان کودرکار بیرونی قرض کے تخمینے میں کمی کردی
آئی ایم ایف نے پاکستان کو درکار قرضوں کے تخمینے میں کمی کردی۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال اور اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب124 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ تخمینے سے 8 ارب ڈالر کم ہے، یاد رہے کہ […]
انتخابات میں کوئی جماعت دوتہائی تو دور، سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے گی، شاہد خاقان
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر انتخابی عمل پر انگلیاں اٹھیں تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا کیونکہ انتخابات کو مشکوک بنائیں گے تو ملک نہیں چلے گا اور آئندہ انتخابات میں کوئی جماعت دو تہائی اکثریت تو دور، سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔ […]
