Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

حب: مسجد کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ : ایک شخص کو قتل

حب: بلوچستان میں مسجد کے اندر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے، جس کے بعد پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ […]

ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں یونیورسٹی کے 7 مسلم طلبا کو ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ایگریکلچرل یونی ورسٹی کے ایک بھارتی طالب علم نے 7 مسلم طلبا کے خلاف پولیس […]

ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل ہونے پر آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب کا انعقاد […]

مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے،  کارروائی صرف تین نومبر کے اقدام پر کیوں کی گئی؟ تین نومبر کو صرف ججوں پر حملہ ہونے پر کارروائی ہوگی تو فئیر ٹرائل کا سوال اٹھے گا۔ سپریم کورٹ میں خصوصی عدالت […]

پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرکاری شعبہ غیر مؤثر اور پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں۔ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ممکنہ اصلاحات پر مبنی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی گئی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان […]

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 25 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کا عندیہ

متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقا ت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے […]

رہائی پانے والے یرغمالیوں نے حماس کے سلوک کو اچھا قرار دیا، اسرائیلی صحافی کا اعتراف

غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کے دوران حماس کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 58 افراد کو رہا کرکے اسرائیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ان میں 39 اسرائیلی شہری، 17 تھائی، ایک فلپائنی اور ایک روسی نژاد اسرائیلی شہری شامل ہیں۔ گزشتہ 3 روز کے دوران رہا ہونے والے ان افراد […]

مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، اسحاق ڈار

پارلیمان کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی […]

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک سستی ہونے کا امکان

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا […]

بَلّے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر ’جرمانہ‘، پی سی بی کو تنقید کا سامنا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بلے باز اعظم خان کی جانب سے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد مبینہ طور پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے پر سینئر صحافی حامد میر اور سینیٹر مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے وضاحت دینے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P