باکسر محمد وسیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والی فائٹس کو فراڈ قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

باکسر محمد وسیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والی فائٹس کو فراڈ قرار دے دیا

قومی باکسر محمد وسیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والی پروفیشنل فائٹس کو فراڈ قرار دے دیا۔

قومی باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسرز سے فائٹ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لڑی جاتی ہیں۔ ہمارے باکسرز وہاں 1500 ڈالرز دے کر فائٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تھائی لینڈ میں باکسنگ لڑتے ہیں انہوں نے کبھی نیشنل چیمپئن شپ میں برانز میڈل بھی نہیں جیتا۔ تھائی لینڈ میں باکسنگ کرنے والوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

محمد وسیم نے کہا کہ مالٹا میں میری فائٹ کو یقینی بنانے میں گورنر سندھ کا بڑا کردار ہے۔ جبکہ بلوچستان کے سینیٹر ارباب عمر فاروق کی بھی کوششیں شامل ہیں۔ پاکستان آرمی نے بھی مجھے بہت سپورٹ کیا۔ اور میں بہت مشکل حالات میں مالٹا پہنچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مالٹا میں میں نے ٹریننگ کیے بغیر فائٹ لڑی اور کامیاب رہا۔ ہر فائٹ سے قبل میں اسکاٹ لینڈ میں 8 ہفتوں کا تربیتی کیمپ کرتا ہوں۔ جبکہ میں نے ڈھائی سال بعد فائٹ لڑی اور کم بیک کیا۔ پاکستان کا واحد باکسر ہوں جو پچھلے 8 سال سے چیمپئن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.