Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

اسرائیل کی حماس کو 35 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

 اسرائیل نے 35 قیدیوں کی رہائی کے عوض حماس کو 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے جن 35 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 7 […]

اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے 162 بلوچ مظاہرین کی ضمانتیں منظور

وفاقی دارالحکومت میں بلوچ ’لاپتہ افراد‘ کی رہائی کے لیے مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت یں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کیں۔ عدالت نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور […]

انٹرا پارٹی انتخابات غیر آئینی قرار، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنادیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ائی نے اپنے انتخابات پارٹی ائین کے مطابق نہیں کروائے، پی […]

غزہ میں ہر 4 میں سے1 شہری بھوک سے موت کے منہ میں جا رہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ سمیت دیگر 23 عالمی اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار 600 شہری بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں شہری بمباری سے زیادہ بھوک سے جان کی بازی کی ہار رہے ہیں۔ غذا کی قلت […]

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپ پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں، دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپ پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے افغان حکومت سے تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا واقعہ سنجیدہ واقعہ تھا اور ہم نے […]

مہنگائی میں کمی کا تسلسل سست روی کے ساتھ برقرار

ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی جاری رہی رہی البتہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 42.60 فیصد ہے۔   وفاقی ادارہ شماریات […]

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 دن کی توسیع کر دی

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی،کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جے یو آئی (ف)، پاکستان مسلم […]

بلوچ لانگ مارچ: آئی جی اسلام آباد کو گرفتاری اور رہائی سے متعلق رپورٹ دینے کی ہدایت

بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو گرفتاری اور رہائی سے متعلق تحریری طور پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی۔ ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تحریری طور پر بتائیں کہ کس کس خاتون کو گرفتار کیا گیا، ویمن پولیس اسٹیشن […]

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں سنگین اضافہ

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ 18 دسمبر کو بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار 92 بٹالین کے موہل مولا نے خودکشی کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ساتھی […]

امریکا کا اعتراض، سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار ملتوی

 امریکا کے اعتراض کے بعد سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر چوتھی مرتبہ ملتوی کردی گئی۔ امریکا نے قرارداد میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P