Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا، وہ اب دورہ کریں گے اس کا تعین نہیں کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا، دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم قریبی تاریخ کا اعلان ہونے والا تھا لیکن اب […]
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
تیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کا میچ مقررہ وقت میں دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں جاپان نے پاکستان کو 1-4 سے مات دے دی۔ ملائیشیا کےشہر ایپو میں پاکستان […]
بلوچستان اور لوگوں کو عزت دیں، لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عدل وانصاف کی بات کی ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقدہ جلسے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا […]
پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفیٹینٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی و تعیناتیاں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تین تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کر دی۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر الیون کور (پشاور) تعینات کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل […]
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جون 2024 سے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیاد پر پھر اضافے اور بجلی چوری روکنے، ترسیلی نظام بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف […]
اپوزیشن اتحاد کا آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت مخالف جماعتوں کی جانب سے ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر […]
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: اماراتی وزیرخارجہ
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے پاس یہ قدم اٹھانے کا قانونی جواز نہیں ، متحدہ عرب امارات آزاد […]
کویت کی قومی اسمبلی تحلیل ، بعض آئینی شقیں بھی معطل
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نےقومی اسمبلی تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو چار سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق امیر کویت نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ہم نیشنل سوشل سکیورٹی قوانین پر نظرثانی کریں گے، کوئی بھی قانون سے بالاتر […]
جو معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں، عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ جو معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں۔ عمر ایوب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر بوگس مقدمے ہیں ، ایک ہی دن میں میں دس مقامات پر کیسے موجود ہوسکتے ہیں، ہم […]
پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی دو فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کی شرح نمو بڑھ کر 3.5 فیصد ہونے کی امید ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال اوسط مہنگائی 24.8 فیصد، […]
