پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ترجمان پاک فوج – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے تحت اپنایا ہوا ہے، بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا۔

الجزیرہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِعمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا ہے، حملے کی ذمہ داری فتنۃ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، دھماکے میں 16 فوجی جوان شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ان حملوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قطری نشریاتی اداری ’الجزیرہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’خارجیوں کی اصطلاح حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج اور میڈیا میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ خوارج کی اصطلاح ان مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے جو ریاست اور فوج پر حملے کرتے ہیں، موجودہ فتنۃ الخوارج اس گمراہ کن نظریے کا تسلسل ہے، جو مسلمانوں کو اپنے گمراہ کن عقیدے کے تحت قتل کرتے آئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.