Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز: بنگلادیش نے 5وکٹوں کے نقصان پر316رنز بنا لیے
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر316 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کو خسارہ پورا کرنے کیلیے 132 رنز مزید درکار ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش کے اوپنر شادمان اسلام 93 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مومن […]
پاکستان میں ایم پاکس وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق
قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں ایم پاکس وائرس (منکی پاکس) کا دوسرا کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے وائرس کی نئی قسم کلیڈ 1 بی کی تشخیص کے بعد اس بیماری کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر اسے بین الاقوامی تشویش کی حامل […]
کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی قبول کرلی
امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کا آج آخری روز ہے جس سے مختلف رہنما خطاب کر رہے ہیں۔ پارٹی […]
وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ یاد رہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر […]
مبارک ثانی کیس: وفاق کی درخواست منظور، متنازعہ پیرا گراف فیصلے سے حذف
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی زیر صدارت مبارک ثانی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی، سپریم کورٹ نے 42 اور 7 سمیت 49 سی کو فیصلے سے حذف کردیا، 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلوں سے متنازعہ پیرا […]
آئین ہمیں جلسہ جلوس کی اجازت دیتا ہے: محمود خان اچکزئی
سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ہمیں جلسہ اور جلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں ایک بیان میں سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم کونسے ڈنڈے اٹھا کر شہباز کو یا نواز کو گالیاں دینا چاہتے ہیں، پولیس والوں کی اپنی […]
پنڈی ٹیسٹ : پاکستان کی 448 رنز پر اننگز ڈکلیئر، بنگلہ دیش نے 27 رنز بنا لیے
اولپنڈی: پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی، بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنالیے۔ دوسرا روز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن محمد رضوان اور سعود شکیل کی شراکت داری نے شاہینوں کا بھرم رکھ لیا، دونوں […]
متحدہ عرب امارات نے افغان سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرلیا
متحدہ عرب امارات چین کے بعد طالبان سفیر کو قبول کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے زیر انتظام افغان وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مولوی بدرالدین حقانی کو متحدہ عرب امارات کیلئے اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔ مولوی بدر الدین حقانی […]
بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کا عندیہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کاعندیہ دے دیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو کے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر اور شیری رحمن شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت […]
ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی
ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی […]
