Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری؛ 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اُس اسکول کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول پر بمباری میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 54 زخمی ہیں جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ […]
انگلینڈ پاکستان کیخلاف 800 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی
پاکستان کی کمزور بالنگ لائن اَپ کیخلاف پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 800 یا اس سے زائد رنز مکمل کرلیے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلیںڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف اتنا بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔ انگلیںڈ نے 20 سال قبل […]
26 ویں آئینی ترمیم 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
26ویں آئینی ترمیم 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے اپنے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب […]
این ایف سی ایوارڈ ایک اہم عنصر ہے جس پر پوری طرح عمل نہیں ہوا، نمائندہ آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایشتر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے قرض پروگرام پر کامیاب عمل درآمد کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے، این ایف سی ایوارڈ ایک اہم عنصر ہے جس پر پوری طرح عمل درآمد نہیں ہوا۔ ایس ڈی پی آئی کے […]
حکومت کا 5 آئی پی پیز سے بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے 5 آئی پی پیز سے بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سےموجودہ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے، ہمیں آئے 7 ماہ ہوچکے ہیں اس معاملے پر کوشش جاری ہے، نوازشریف کی […]
ملکی معیشت ‘ٹیک آف’ کر رہی، ٹیکس فائلرز کی تعداد دوگنا ہو گئی: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ‘ٹیک آف’ کر رہی ہے، ٹیکس فائلرز کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔ ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آستانہ میں ایس سی او ہوئی تو وہاں وزیراعظم کے ساتھ گیا، وہاں […]
کے پی میں گرینڈ جرگہ، کالعدم تنظیم سے مذاکرات کا اختیار وزیراعلی کو سونپ دیا
خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں، وزیراعلیٰ کی دعوت پر سی ایم ہاؤس میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ کو سونپ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ وزیراعلی […]
پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج، ڈی چوک اور فیض آباد پر شیلنگ، درجنوں گرفتار
ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر انتظامیہ نے اسلام آباد آنے والے تمام راستے سیل کر دیے جس کے سبب راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا، برہان انٹرچینج پر کے پی سے آئے قافلے، ڈی چوک اور فیض آباد پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار […]
روس کا بڑا اقدام : طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
روس کی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوٹن کی ہدایت پر طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے قانونی عمل شروع کردیا۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلی سطح پر لیا گیا […]
مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں […]
