Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
فتنہ الخوارج پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کر سکتے ہیں، نیکٹا کا تھریٹ الرٹ جاری
نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ الرٹ کے مطابق دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں، 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے […]
رات 12 بجے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند کرنے کا فیصلہ، سرکاری ذرائع
سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وائی فائی سروسز بھی […]
امن و امان کی صورتحال: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی
حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا […]
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے: وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر واضح کردیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو دھرنے کی اجازت سے متعلق واضح بتا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو […]
تحریک انصاف کا کل ہر صورت اسلام آباد مارچ کا اعلان
تحریک انصاف کی قیادت نے کل ہر صورت اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں تمام رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پہنچیں گے۔ وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہوا […]
امدادی کارکنان کیلئے 2024ء خطرناک ترین سال بن گیا
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں عالمی سطح پر اب تک 281 امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔ یہ کسی بھی سال میں ہونے والی امدادی کارکنان کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ غزہ جنگ کے باعث ہلاکتوں میں 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال سے اب تک […]
کرم میں دو قبائل کے درمیان تصادم، مزید 18 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مزید 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے پر بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا۔ چئیرمین […]
بشریٰ بی بی کا بیان؛ بتایا تھا عمران خان کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے بتایا تھا عمران خان کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بی بی کے خطرناک بیان کے بعد جیسے […]
بیروت کےرہائشی علاقے پر اسرائیلی فورسز کے حملے ،11 شہری شہید
وسطی بیروت کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی فورسز کےحملے میں 11 شہری شہید، درجنوں زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی مضافاتی علاقوں حدث اور چویفت کو بھی نشانہ بنایا، صیہونی حملوں میں 5 لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے بیروت […]
پاکستان کے دشمن اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک، کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک ہے، پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ جب سٹاک مارکیٹ اوپر جاتی ہے اس کا مطلب ہے ملک میں […]
