Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
سیلاب سے ہلاکتیں: وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب کو امداد کی پیشکش، ٹیم بھیجنے کا اعلان
ملائشیا میں سیلاب سے ہلاکتوں پر وزیراعظم نے اپنے ملائیشین ہم مںصب کو مدد کی پیشکش کردی ساتھ ہی امدادی ٹیم بھیجنے کا بھی اعلان کردیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے ملائیشیاء کی متعدد ریاستوں میں […]
تحریک انصاف پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بہت بڑی غلطی ہوگی۔ لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی […]
پی ٹی آئی کی جانب سے لاشوں کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاشوں کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 24 تاریخ کو تحریک انصاف نے دھرنے کی کال دی، دھرنے کے شرکاء مختلف رکاوٹیں […]
جو بھی ہتھیار اٹھائے گا دہشت گرد کہلائے گا: علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کوہاٹ کا دورہ کیا، کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کی، اس موقع پر علی امین گنڈا پور […]
ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی کسی صورت اجازت نہیں: عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان میں 7 […]
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ملک کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بیٹھ کر ہمارے خلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے منظم سازش کی جا رہی ہے۔ گرلز کالج کوئٹہ میں اسکوٹیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر سازش کی جا رہی ہے […]
اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس 1274 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار 357 کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 1274 پوائنٹس یا 1.27 فیصد بڑھ کر ایک […]
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، تخریب کار جتھہ ہے، کارروائی کی جائے: وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت نہیں، یہ ایک فتنہ اور تخریب کار جتھہ ہے، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ امن و امان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف نہیں، تخریب انصاف ہے، ان کے خلاف قانونی […]
کوئٹہ میں شدید بارش و ژالہ باری، بجلی کے 16 فیڈر ٹرپ
کوئٹہ میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ کیسکو کے مطابق بارش کے بعد شہر میں بجلی کے 16 فیڈرز ٹرپ کر گئے، عملہ متاثرہ فیڈروں پر بجلی بحال کرنے کے لیے مصروف ہے۔ حکام کیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈروں میں سے 4 فیڈرز پر […]
لورالائی: ٹرالر اور کار میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق
تیز رفتار ٹرالر اور کار میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا […]
