Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

عمران خان نے رینجرز اہلکاروں، کارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ عمران خان نے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں اورکارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادتوں کی بانی پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے، عمران خان نے کہا کہ شہدا کے […]

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بازار حصص میں ریکارڈ ساز تیزی ہوئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 835 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس […]

ریفری کے متنازع فیصلے پر فٹبال گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا؛ 100 افراد ہلاک

افریقی ملک جموریہ گنی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اسٹیڈیم جنگ کا میدان بن گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگامہ آرائی اُس وقت شروع ہوئی جب ریفری ایک فیصلے پر ٹیم کے حامی شائقین میدان میں کود پڑے۔ جس کے دیکھا دیکھی مخالف ٹیم کے حامی بھی میدان میں داخل ہوگئے اور آپس […]

عمران خان 7 مقدمات میں گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل پولیس کے حوالے

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی درخواست پر سماعت کی جہاں عمران خان کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں پیش کیا گیا۔ […]

وزیراعلیٰ بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں۔ کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جہاں جاتا ہوں پیپلز پارٹی کے جیالوں سے ملتا ہوں، میرے دروازے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے کھولے […]

سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام ممکن اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے 57 ویں تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک کے 150علاقوں سے مخاطب ہوں، ہماری جماعت تین نسلوں کی […]

اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات: سعودیہ نے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عمل روک دیا

سعودی عرب کے 2 اور مغربی ممالک کے 4 حکام کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے میں امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عمل روک دیا ہے اور اب وہ زیادہ معمولی فوجی تعاون کے معاہدے پر زور دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال کے […]

عمران خان کو ایسی ’چیز‘ دی گئی، جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے، قاسم سوری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی ہے، جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے اور ان کی جان کو بھی ’شدید خطرات‘ لا حق ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب […]

نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتا

نایجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 27 افراد ہلاک اور 100  سے زیادہ لاپتا ہوگئے۔ نائجیریا کی سرکاری ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی وسطی ریاست کوگی میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق کشتی میں سوار اکثریت تاجروں کی تھی جوہفتہ وار مارکیٹ جا رہے تھے۔ ابتدائی […]

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ قبول کرلیا جبکہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھی کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلیے پاکستان […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P