بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا، ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد جمیل 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P