Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
پشاور: لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر سمیت 5 افراد زخمی
امن کوششوں کو دھچکا، لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید […]
ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان
پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک کے قرضے ملنے کا امکان ہے جس میں 20 ارب ڈالر عالمی بینک دے گا جب کہ باقی 20 ارب ڈالر کے لیے عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے ملک کی معاونت کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض […]
کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر […]
انٹرنیٹ کی بندش سے ہونے والے معاشی نقصانات میں پاکستان سرفہرست
پاکستان گزشتہ سال انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی خرابیوں اور بندش کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست رہا۔ پاکستان 1.62 ارب ڈالر کے مجموعی مالیاتی اثرات کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست رہا۔ یہ سوڈان اور میانمار جیسے ممالک میں ہونے والے مالی نقصانات سے بھی زیادہ ہے، […]
نومبر 2024 میں خدمات کی برآمدات 6.51 فیصد بڑھ کر 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں
خدمات کی برآمدات نومبر 2024 میں 6.51 فیصد اضافے کے ساتھ 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 63 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد تھیں۔ فروری 2024 کے بعد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں مسلسل اضافے کی بدولت ترقی لوٹ آئی، سوائے اگست کے مہینے […]
ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ’ہش منی کیس‘ (یعنی کسی شخص کو مخصوص راز افشا نہ کرنے کے عوض رقم دینا) میں نیو یارک کی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جج […]
دائیں ٹخنے میں فریکچر، اوپنر صائم ایوب 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب دائیں پاؤں کے ٹخنے میں فریکچر کے باعث 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان کے مطابق صائم ایوب گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئے […]
اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں مسلم نسل کشی جاری، 2 دن میں 140سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 2 روز سے جاری شدید فضائی حملوں میں مزید 140 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں جمعہ کے روز کم از کم 61 اور جمعرات کو 77 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ فلسطین کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے […]
اقوام متحدہ غزہ میں خونریزی روکنے کیلئے غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے، پاکستانی مندوب
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی اور تباہی روکنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے […]
یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی
فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے درالحکومت دمشق میں نئی شامی حکومت کے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ بات چیت میں اقتدار کی پرامن اور جامع منتقلی پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ ماہ شام میں سابق صدر بشارالاسد کے طویل اقتدار کے خاتمے کے […]
