پاکستان سپر لیگ بڑی اور بہتر ہونے والی ہے، محسن نقوی نے خوشخبری سنا دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان سپر لیگ بڑی اور بہتر ہونے والی ہے، محسن نقوی نے خوشخبری سنا دی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بڑی اور بہتر ہونے والی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا گیا، پی ایس ایل میں دو نئے خواب سچ ہونے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے دو نئی ٹیموں کے فرنچائزز حقوق فروخت کرنے کے لیے بڈز طلب کر لیں، ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.