Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

یو اے ای یمن میں عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے: سعودی عرب

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں…

بھارت میں اقلیتوں کیساتھ منظم ظلم وستم جاری، ہندوستان ٹائمز کا بھی اعتراف

نام نہاد سیکولر بھارت میں ریاستی پالیسی کے تحت اقلیتوں کیساتھ منظم ظلم وستم جاری ہے۔ ہندوتوا نظریہ کے زیرتسلط بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اورناروا سلوک روزانہ کا معمول بن گیا، نظریہ کا پرچار کرنے والےمودی نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین…

پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک، نوجوان بڑی معاشی قوت بن سکتے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی…

اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا

اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این ایجنسی کا استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دی، قانون سازی سے انروا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی…

ای سی سی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو…

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 5 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی فتنہ…

بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر بلوچ طالبہ کو بچا لیا گیا

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے منصوبے سے بچا لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد آزاد خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا…

سال 2025: بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر ایک نظر

رواں سال اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، 2025 بلوچستان حکومت کی مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے اہم اقدامات، بعض نمایاں کامیابیوں اور چند شعبوں میں سست روی کا سال رہا۔ حکومت نے تعلیم، ٹرانسپورٹ، شہری ترقی، روزگار، زراعت اور فلاحی منصوبوں میں…

بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی

بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی، آج سے 2جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگرعلاقوں میں بارش متوقع ہے، کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان…

خوراک کی تلاش میں ڈولفن مچھلیوں کی گوادر واپسی

موسمی سمندری مظہر کے باعث سمندر کے غیر معمولی سبز رنگ اختیار کرنے کے باوجود گوادر کے ساحلی پانی بدستور آبی حیات سے بھرپور ہیں، جہاں بندرگاہی شہر کی مغربی خلیج میں بوٹل نوز ڈولفنز کے جھنڈ دیکھے گئے ہیں۔ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ یعنی ڈبلیو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P