Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ٹرمپ کے استقبال میں اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص! حقیقت کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران قصر الوطن میں ان کے لیے ایک منفرد اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، جس میں سفید لباس میں ملبوس خواتین اپنے کھلے بالوں کو دائیں بائیں لہراتی دکھائی دیں۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے […]

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت پھر بڑھ گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 09ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 177ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ اسی طرح ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت […]

امریکا اور یو اے ای کا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کیلئے اہم معاہدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ بات قصر الوطن (ابوظہبی کے صدارتی محل) میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر ٹرمپ نے […]

بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں۔ یوم تشکر منانے کے لیے حافظ نعیم الرحمان آزاد کشمیر کنڑول لائن پر پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن عباس پور پر یوم تشکر منایا، اُن کا آزاد کشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا […]

ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اور بیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو علیحدگی پسند تحریکیوں کو برداشت […]

بھارت میں سرمایہ کاری ڈوب جائے گی، ٹرمپ نے سی ای او ایپل کمپنی کو خبردار کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا، میں نے انہیں کہا کہ میرے […]

عالمی برادری بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی، مواد کی چوری کا جائزہ لے: پاکستان

پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئےترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے […]

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے 5.76ملین ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 3.6ملین ڈالرز ملیں گے، گزشتہ ایڈیشنز میں 1.6ملین ڈالرز ملے تھے۔ آئی سی سی نے کہاکہ اس […]

بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

چین نے بھارت پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ارونا پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا ہے اور زنگنان کے 27 مقامات کے نام بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے مقامات کے نام تبدیل کرنا چینی خود مختاری ہے، زنگنان تاریخی، جغرافیائی […]

ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی پر ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی تو فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی نشریاتی ادارے ’سکائی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P