Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
جس قوم میں شہادت کا جذبہ موجود ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا: رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جس قوم میں شہادت پانے کا جذبہ موجود ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ ایل او سی زیرو پوائنٹ بگنہ پہنچ گئے، لائن آف کنٹرول پر […]
خارجہ سطح پر ناکامی کے بعد بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ
مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال […]
جنگ بندی مذاکرات کے دوران روسی ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک
روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی جنگی حملے جاری ہیں۔ یوکرین کے علاقے سومی میں روسی ڈرون حملہ میں 9افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے، یوکرینی حکام کے مطابق روس نے ڈرون حملہ شمال مشرقی علاقے مسافر بس پر کیا۔ یوکرینی حکام کا تازہ حملے میں کہنا تھا کہ یہ صرف ایک […]
حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق
حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا نیا دور قطر میں جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے […]
امریکا میں طوفانی بگولوں سے مرنے والوں کی تعداد37 ہوگئی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
امریکا کے وسطی علاقوں میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی، آرکنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 8 افراد ہلاک ہو گئے، مسیسپی میں 6 جبکہ ریاست میسوری میں سب سے زیادہ […]
سینیٹ اجلاس: افواجِ پاکستان کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری پر خراج تحسین
یوم تشکر پر سینیٹ اجلاس میں ارکانِ سینیٹ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اپنے دوست ممالک پر فخر ہے جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں اپنی بہادر افواج اور […]
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر، افواجِ پاکستان کو خراج تحسین
’’معرکہ حق‘‘ میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر مناتے ہوئے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ یوم تشکر پر ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں […]
ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور […]
اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارتی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کردیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے اگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے […]
رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ امریکی جریدے فوربز کی تازہ فہرست کے مطابق رونالڈو مسلسل تیسرے سال دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار پائے۔ فوربز کے مطابق سعودی کلب النصر جوائن کرنے کے بعد رونالڈو کی مجموعی سالانہ آمدنی 275 ملین ڈالر […]
