Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

لبنان اور ایران پر کوئی بھی حملہ ترکیے پر تصور کیا جائے گا: طیب اردوان

ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ لبنان اور ایران پر کوئی بھی حملہ ترکیے پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردوان کا مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال اور جاری کشیدگی پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہے۔ […]

ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کا دار و مدار امریکا کی جانب سے سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے، ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہئے۔ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان […]

ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ امن مذاکرات کی ’منظوری‘ دی ہے تاہم اسی پیغام میں انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ایران کے خلاف مہم […]

ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد تہران روانہ، اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل نے الوداع کیا

ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد تہران واپس روانہ ہو گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ،فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کہا۔ ایرانی وفد میں […]

مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہیں، روسی صدر

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہیں۔   روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔   صدر پیوٹن نے کہا کہ […]

گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم اسٹوریج بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سعودی عرب کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔   ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے،آرامکوکا پاکستانی کمپنیوں سےملکر ریفائنری […]

آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا، ایرانی فوج کی سینٹ کام کے دعوی کی تردی

،آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا،ایرانی فوج نے سینٹ کام کے دعوے کی تردید کردی   ترجمان ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ ایرانی فوج کی اجازت کےبغیر آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزرتا،جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو سخت جواب دیں گے۔   […]

سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔   مریم اورنگزیب نےاپنےبیان میں کہاکہ اسلام آباد مذاکرات پاکستان کی سفارتی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں،پاکستان نے دنیا پرثابت کیاکہ سفارت کاری ایک مسلسل […]

پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر کی کمی

پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی،بڑے ریلیف کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں کمی بنی۔   دستاویز کےمطابق 10 دن کے دوران عالمی منڈی میں ڈیزل 80 ڈالرفی بیرل تک سستا ہوا،ڈیزل کی عالمی قیمت 270ڈالر سے گرکر190ڈالر 70 سینٹ پر آگئی،2اپریل […]

صیہونی فوج کی لبنان میں کارروائیاں ایک بار پھر تیز، مزید 5 شہری شہید

صیہونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردی،جنوبی لبنان کے تاریخی شہر صور میں متعدد مقامات پر بم برسائے گئے۔   الجزیرہ کےمطابق بمباری سے پانچ لبنانی شہری شہید۔ متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،صیہونی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More