Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ایران سے پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل، طلبہ کیلئےانتظامات جاری ہیں، وزیرخارجہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو نکالا جائے گا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ […]

سوچیں، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار یا 20 ہزار میزائل ہوتے تو کیا ہوچکا ہوتا؟، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر تہران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو کیا ہوچکا ہوتا؟۔ ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق وہ بیت یام میں ایرانی حملے سے متاثرہ مقام کا دورہ کر […]

ایرانی حکومت کا تہران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہوں کے طور پر کھولنے کا فیصلہ

ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگ انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔ ’سی این این‘ کے مطابق یہ اعلان ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک حکومتی ترجمان نے […]

تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ […]

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، ایران اسرائیل جنگ بارے تبادلہ خیال

وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او […]

غزہ قرار داد پر ووٹ نہ دینے پر بھارتی اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی کی مودی پر تنقید

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سینئر رہنما پریانکا گاندھی نے غزہ قرار داد پر ووٹ نہ دینے پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دینے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو شرمناک […]

ایران اسرائیل کشیدگی، مختلف غیر ملکی ائر لائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود […]

شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر پاکستان حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی […]

ایران اسرائیل جنگ: آج مسلمان متحد نہ ہوئے تو کل سب کی باری آئیگی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس […]

بھارت کو فیٹف میں بھی ناکامی کا سامنا؛ پاکستان عالمی اعتماد کیساتھ کامیاب

بھارت کو آئی ایم ایف میں پاکستان کے خلاف رکاوٹ بننے میں ناکامی کی طرح فیٹف (FATF) میں بھی  سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیابی کی راہ پر ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی  بھرپور کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو فیٹف (FATF)  کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P