ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردہلاک

ڈی جی خان میں میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سرحدی گاؤں جوتر کے قریب فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک جبکہ 11 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے رائفلیں،گولیاں اوربارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گردپولیس چوکیوں اور دیگراداروں کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔ فرارہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.