Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
سورج کا کعبہ کے عین اوپر آنے کا نادر واقعہ؛ مسجد الحرام اللہ اکبر سے گونج اُٹھی
ایک نادر اور نایاب فلکیاتی مظہر میں آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا جو مسلمانوں کے لیے قبلہ کے تعین میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج دوپہر جیسے ہی سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر پہنچا، سائے مکمل طور پر غائب ہو گئے۔ جو اس بات کی علامت ہے کہ سورج […]
نیتن یاہو حکومت کی اہم اتحادی جماعت نے علیحدگی اختیار کرلی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم (UTJ) نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ علیحدگی مذہبی طلبہ کو فوجی سروس سے مستثنیٰ قرار دینے کے بل پر اختلافات کی وجہ سے ہوئی۔ الٹرا آرتھوڈوکس جماعتیں طویل عرصے سے اس قانون کی منظوری کی منتظر […]
پہلگام حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی کے اعتراف کے بعد مقبوضہ کشمیر کے گورنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے پہلگام حملے کو سیکیورٹی کی ناکامی تسلیم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے گورنر سے استعفیٰ دینے اور کشمیری عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ رواں سال 22 اپریل کو بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں پہلگام کے پہاڑی مقام پر 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے، […]
جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کیلئے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کیلئے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں اسحاق ڈار کا ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس سی اواجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیےاعزازہے۔ […]
آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم صرف 27 رنز پر ڈھیر
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کنگسٹن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں صرف 27 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یہ 70 سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ جمیکا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ […]
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہل قرار، اسناد جعلی نکلیں
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس منظور کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔ جمشید دستی کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی […]
اسرائیل نے فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی بھی بند کردی
اسرائیل نے غزہ میں بسے فلسطینیوں کیلئے سمندر تک رسائی بھی بند کردی۔ اماراتی اخبار کے مطابق اسرائیل نے بھوک و افلاس کے شکار فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ساحل پر بیٹھنا یا […]
ے میں آپریشنز کیلئے 1 ارب روپے سے جدید آلات خریدنے کی منظوری
کابینہ کمیٹی نے کچے کے علاقے میں آپریشنز کیلئے 1 ارب روپے کے فنڈز سے ضروری و جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 33 واں اجلاس ہوا، صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے […]
معیشت مستحکم، غذائی اشیاء کی قیمتیں کم، زیادہ ہوتی رہتی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے، غذائی اشیاء کی قیمتیں کم زیادہ ہوتی رہتی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج گورنر سٹیٹ بینک اور […]
کوئٹہ : چیف جسٹس کا غریب سائلین کو عدالتوں میں ریاستی خرچ پر قانونی معاونت کا اعلان
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کم آمدنی والے سائلین کو تمام عدالتوں میں ریاستی خرچ پر قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ میں بلوچستان کی بار ایسوسی ایشنز اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے درمیان تعاون […]
