Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاکستان کا اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر اظہار تشویش

پاکستان نے اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔   اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے آبنائے ہرمز پر ہونے والے مباحثے میں کہا کہ عالمی سمندری گزرگاہوں کا تحفظ امن، معیشت کیلئے ناگزیر ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی، خوراک بحران پیدا ہوسکتا […]

وائٹ ہاؤس عشائیے کا حملہ آورعدالت میں پیش،ملزم پرصدر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد

وائٹ ہاؤس کی تقریب میں فائرنگ کے ملزم کول ٹامس ایلن کو عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم پر صدر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔   امریکی میڈیا کےمطابق جرم ثابت ہونےپراسے عمرقید کا سامنا کرناپڑسکتا ہے،اٹارنی جنرل نےصحافیوں سے گفتگو میں کہاحملہ آورصدرٹرمپ کو غدارسمجھتا تھا،اپنے رشتہ داروں کوبھیجی گئی […]

عراقچی کی پیوٹن سے ملاقات، روس نے ایران تنازع کے حل، خطے میں امن کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس ایران تنازع کے حل اور خطے میں امن یقینی بنانے میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس ایران تنازع کے حل اور خطے میں امن یقینی بنانے میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ روس نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے […]

بلوچستان اسمبلی کی پرانی عمارت کو گرانے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے آج مقرر

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان اسمبلی کی پرانی عمارت کو گرانے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے آج مورخہ 28 اپریل 2026ءکو مقرر کردی گئی ۔ بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر نئی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور بلوچستان اسمبلی کی پرانی عمارت کو گرانے کا ٹینڈر چند روز قبل جاری کیا […]

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلوے حدود میں بغیر اجازت ویڈیو، فوٹوگرافی اور رپورٹنگ پر مکمل پابندی

کوئٹہ: محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم اور سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے تحت ریلوے سے متعلق کسی بھی قسم کی خبر، فوٹوگرافی، ویڈیوگرافی اور منظرکشی کو بغیر پیشگی اجازت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات […]

پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا حالیہ دورہ بھی نہایت مفید رہا ہے، آج پیوٹن سے ملاقات میں جنگ کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات […]

امریکا کو ایرانی تجاویز مل چکیں، ٹرمپ آج جائزہ لے سکتے ہیں، برطانوی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سچویشن روم میٹنگ میں جنگ بندی سے متعلق ایرانی تجاویز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع سے مل چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیاروں پر بات موخر کرکے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کی […]

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے اور اسٹیٹ بینک نے شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی ہے تاجروں اور صنعتکاروں نے شرح سود میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملکی صنعت اور برآمدات کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور اس سے ملک میں […]

وزیراعظم نے شائقین کو پی ایس ایل پلے آف میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کی مشروط اجازت دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے پلے آف میچز کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل پلے آف کے تینوں میچز میں تماشائیوں کی آمد کی منظوری دے دی […]

اسرائیل کے ساتھ بات چیت لبنان کو غیرمستحکم کر دے گی: سربراہ حزب اللّٰہ

لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے، یہ لبنان کو غیر مستحکم کر دے گی۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں، حکام کو براہ راست مذاکرات […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More