Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا کردار بہترین ہے، کسی اور ثالث کی ضرورت نہیں؛ قطر

قطر نے ایک بار پھر امریکا اور ایران جنگ بندی مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر کہا کہ پاکستان بہترین ثالثی کر رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان ثالثی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کے دائرے […]

ایران شدید مشکلات سے دوچار، امریکا سے آبنائے ہرمز کھولنے کی خواہش ظاہر کردی: ٹرمپ کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے اپنی موجودہ صورتحال کے بارے میں پیغامات بھیجے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اطلاع دی ہے کہ وہ ’تباہی کی حالت‘ میں ہے اور اپنی قیادت سے متعلق صورتحال […]

متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ تیل برآمد کرنے والے ان عالمی اتحادوں اور ان کے عملی قائد سعودی عرب کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، ایسے وقت میں جب ایران سے جاری جنگ نے عالمی توانائی کی […]

صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل، صدر مملکت آصف زرداری سانیا پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے۔ صدرِ مملکت کا سانیا آمد پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ہائی نان کے پارٹی سیکرٹری وانگ جیانگ نے استقبال کیام اس موقع پر چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی دونگ اور […]

پی ٹی آئی کی ججز کے تبادلوں پر شدید تنقید، آزاد عدلیہ پر حملہ قرار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ججز کے حالیہ تبادلوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے آزاد عدلیہ کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 28 اپریل 2026 عدلیہ کے لیے افسوسناک دن ہے اور آج […]

سولر صارفین کیلئے خوشخبری! نیپرا نے 25 کلو واٹ تک لائسنس کی شرط ختم کردی

سولر صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے 25 کلو واٹ سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے […]

ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی، فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے پہلوانوں کی کارکردگی شاندار رہی، دو میڈلز یقینی ہوگئے، انعام بٹ اور اسداللہ فائنل میں پہنچ گئے۔ ایشین بیچ گیمز میں پاکستان ریسلنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 80 کلو گرام کیٹیگری میں اسد اللہ […]

وائٹ ہاؤس میں برطانوی شاہ چارلس کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

وائٹ ہاؤس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں شاہی جوڑے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وائٹ ہاؤس […]

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا چوتھا مرحلہ مکمل

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا چوتھا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا،پمز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں انجیکشن لگا دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی پہلے سے بہتر قرار دی۔   پمز انتظامیہ نے بانی پی ٹی کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پریس ریلیز جاری کردی۔ […]

وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کی گاڑی میں آگ لگ گئی،ریسکیو حکام

لاہور میں رنگ روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں شامل بی ایم ڈبلیو آگ لگنے سے تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل بی ایم ڈبلیو کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فائر فائٹنگ کرتے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More