Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ، پاک افغان صورتحال پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کے بعد مصر کے ساتھ بھی رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزرائے خارجہ نے […]

غیرقانونی امیگریشن بارے 6 ممالک کے وزرا داخلہ کی کانفرنس، محسن نقوی کی شرکت

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان وفد کی قیادت کی۔ کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرا داخلہ نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ 6 وزرا داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور […]

امریکا ایران جنگ میں جزب اللہ آئی تو لبنان کو تباہ کردیں گے: اسرائیل

اسرائیل نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں فریق بننے کی کوشش کی تو انجام بہت بھیانک ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران جنگ میں حزب اللہ اپنے آقاؤں (ایران) کی مدد کے لیے […]

فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی

فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو آگ لگا کر ان مریضوں کو زندہ جلا دیا۔ آگ میں جلا کے شہید کیے جانے والے فیڈرل کانسٹیبلری کے تمام اہلکار خیبر پختونخوا کے مقامی تھے۔ خوارج نے اس واقعے کی پوری فلم بندی کر […]

آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال میں فالو اپ چیک اپ کیلئے لایا گیا، متاثرہ آنکھ کی بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، پمز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل […]

سیاسی اختلاف کو نفرت میں نہ بدلیں، لیڈر کو قید رکھنا مناسب نہیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، ملک میں بہتری لانا ہوگی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت وہ ہوتی ہے جو انصاف فراہم کرے، تاہم 3 کروڑ ووٹ لینے والوں کو بھی […]

آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف میں 100 ارب تک کمی کی درخواست کرنے کا فیصلہ

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر ایک بار پھر آئی ایم ایف سے رواں مالی سال 26-2025 کے ٹیکس ہدف میں کمی کیلئے درخواست کرے گا جس کی ورکنگ تیار کی جا رہی ہے، جولائی سے جنوری مہنگائی اور معاشی ترقی کے مطابق ٹیکس آمدن کا جائزہ لیا جائے گا۔ ابتدائی […]

ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر پھل منڈی میں گرکر تباہ، 4 افراد جاں بحق

ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر پھلوں کی مارکیٹ پر گر کر تباہ ہوگیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے فوج کا ہیلی کاپٹر صوبے اصفہان پھلوں کی مارکیٹ میں گرکر تباہ ہوا، اس حادثے میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور 2 دکاندار جاں بحق ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے […]

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل

خیبر پختوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4خوارج جہنم واصل کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اور دہشت گردوں […]

پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے چیدگی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس میں سوار 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ حملہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More