Trending
- Daily Mashriq 14-05-2026
- حکومت کا گیس صارفین کو دی جانیوالی 140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں 14 سے 18 مئی تک علاقائی سفیروں کی کانفرنس ہوگی : اسحاق ڈار
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
- سینیٹر لِنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
- سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
- انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
- وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
- کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
- سیلنگ میں پاکستان کی 2 خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی
Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
افغانستان کے حملے پر آپریشن غضب للحق: متعدد طالبان ہلاک، اسلحہ، توپ خانے، چوکیاں تباہ
افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کے حملوں میں متعدد طالبان ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، افغان طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے مختلف سرحدی مقامات […]
افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کیلئےاستعمال کر رہی ہے: عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہے،افغانستان میں دہشت گردوں کوتربیت دی جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا […]
پاکستان ذمہ دار ملک، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے: سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی 7ویں سالگرہ پر پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں تقریب ہوئی جس سے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد […]
سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی افغانستان سے شکایات جائز ہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں، تاہم افغانستان کی خودمختاری اور اس کے […]
یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان
حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے اور یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی ہے اور […]
پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا، ویڈیو وائرل
پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ قبضے میں آنے […]
امریکا کی اپنے سفارتی عملے کو پہلی دستیاب پرواز سے فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت
اسرائیل میں تعینات امریکی سفارت خانے کے عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو آج ہی روانہ ہو جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہیکبی نے اپنے عملے کو ایک ای میل کے ذریعے دی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے […]
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام […]
وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان کشیدگی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف کو عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز […]
سینیٹ: افغانستان کی دراندازی کےخلاف مذمتی قرارداد منظور
سینیٹ میں افغانستان کی طرف سے پاکستان میں دراندازی کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ افغانستان کی طرف سے پاکستان کے بارڈر علاقوں میں دراندازی کی مذمت کرتا ہے، سینیٹ افغانستان کی دراندازی کے دوران شہداء ہونے […]