Browsing Category
بزنس
بزنس
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بینک اکائونٹ تبدیلی کےقواعد وضو ابط جاری
وفاقی حکومت نےملک بھر میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بینک اکائونٹ کی تبدیلی کی صورت میں ایس او پیز جاری کئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اکاوئٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے نام ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو اپنا بینک اکائونٹ تبدیل […]
دسمبر، آر ایل این جی کی درآمد18ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
آر ایل این جی کی درآمد18ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران پہلی بار اسپاٹ مارکیٹ سے دو کارگو خریدنے کا آرڈر دینے کے بعد دسمبر2023 میں آر ایل این جی کی درآمد 18 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور دسمبر میں درآمد […]
پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ کی چائے پی گئے
5 ماہ کے دوران پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ کی چائے پی گئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے‘ گزشتہ مالی سال 55 ارب روپے 19 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی۔ رواں مالی سال جولائی تا نومبر 1 لاکھ 16 ہزار […]
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 72 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت […]
پاکستانیوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑدیے
پاکستانیوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں برس پاکستان میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔
نگران حکومت کا بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ
نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات نہ کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں ٹریڈ افسر تعیناتی کے سابق حکومتی پلان پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دہلی میں […]
مہنگائی میں کمی کا تسلسل سست روی کے ساتھ برقرار
ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی جاری رہی رہی البتہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 42.60 فیصد ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات […]
آر ایل این جی مہنگی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹٰ یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ […]
حکومت نے بینکوں کی پی آئی اے کو قرض کیلیے کڑی شرائط مسترد کردی
وفاقی حکومت نے تجارتی بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 15ارب روپے کے نئے قرض جاری کرنے کے لیے عائد کڑی شرائط کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 6بینکوں کے اشتراک نے پی آئی اے کو 15ارب روپے قرض جاری کرنے کی پیشکش کی تھی اور اس کے […]
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث انڈیکس کی 62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں 289پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تاہم اس کے بعد 645 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔