Browsing Category

بزنس

بزنس

ای سی سی کا اجلاس کل طلب، تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کیلئے مراعاتی پیکج کی منظوری کا امکان

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا جس کے ایجنڈے میں 10 ارب ڈالر کے تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کے لیے مراعاتی پیکج کی سمری شامل ہے۔ فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبہ منظور کرنے کا فیصلہ […]

اتار چڑھاؤ کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 825 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس اضافے کے بعد 59 ہزار 996 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 36 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 267 پوائنٹس […]

فی تولہ سونا ہزار روپے مہنگا، قیمت 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی

فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 20ہزار 600 روپے تک جاپہنچا۔ گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ ایک لاکھ89 ہزار 129 روپےکا ہوگیا۔ خیال رہے کہ مئی 2023 میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند […]

جتنی بجلی کم استعمال ہوگی اتنی قیمت بڑھے گی، نیپرا کی انوکھی منطق

نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا ڈیٹا کے مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفیکیشن جاری کرے گا، من و عن اضافے کا سیلز ٹیکس سمیت بجلی […]

غزہ جنگ؛ پاکستان میں بائیکاٹ مہم سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھاری مالی نقصان

غزہ پراسرائیل کی مسلسل بمباری اور حملوں کے کیخلاف پاکستانی عوام کی طرف سے ایسی غیرملکی کمپنیوں اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے جو اسرائیل اور اس کے حمایتی ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔ غیرملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے باعث ان کمپنیوں کی آمدن میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ بائیکاٹ کرنیوالوں کا […]

نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

نئے سال کے آغاز پر اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے معمولی کمی کی جاسکتی ہے جس میں پیٹرول ایک روپے 72 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل […]

غزہ کی جنگ کی وجہ سے عالمی شپنگ انڈسٹری بحران کا شکار

غزہ کی جنگ کی وجہ سے عالمی شپنگ انڈسٹری بحران کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ یمن سے تعلق رکھنے والی حوثی ملیشیا کی جانب سے شپنگ کمپنیوں کے مال بردار بحری جہازوں پر قبضوں نے شپنگ انڈسٹری کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، بحری جہاز ریڈ سی اور سوئز کینال کی طرف جانے سے گریز کر […]

سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات

ورلڈ گولڈ کونسل نے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کا آؤٹ لک جاری کیا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے ہیں۔   ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 45 سے 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت […]

سال 2023 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش رہی

ٹاپ لائن سکیورٹیز نے 2023 میں سب سے زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق رواں برس اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوئی۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں برس اسٹاک ایکسچینج […]

بحیرہ احمر میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

بحیرہ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی۔ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی گروپ کے حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P