اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گر گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 531 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار سے نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 531 پوائنٹس یا 0.83 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 737 پر آگیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا، جو برقرار نہ رہ سکا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.