Browsing Category

بزنس

بزنس

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود چکن، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور مسلسل دو ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے تاہم مہنگائی میں انتہائی کم شرح سے کمی واقع ہو رہی ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصدکمی […]

حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن چین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس میں آئندہ 15 روز کے لیے قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 […]

جنوری میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 500 روپے کمی

ملک میں جنوری میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 500 روپے کم ہوئی ہے۔ آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا […]

نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرادیا، مزید 5.62 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ آفس میں ہوئی،  جس میں  دسمبر کی […]

ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان

ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا  گیا ہے، جس کے بعد کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس […]

بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ںے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرادی منظوری ملنے پر بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا(نیشنل الیکٹرک […]

ڈالر کے ریٹ دوبارہ 281 روپے سے نیچے آگئے

مانیٹری پالیسی مستحکم رکھے جانے کے  نتیجے میں منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا اور ڈالر کے ریٹ 281  روپے سے نیچے آگئے۔ مانیٹری پالیسی میں شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رکھے جانے اور انتظامی اقدامات برقرار رکھنے کی بدولت منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں […]

اسٹاک ایکس چینج مسلسل مندی کا شکار، 62000 پوائنٹس کی حدبھی گرگئی

 نئی مانیٹری پالیسی میں توقعات کے برعکس شرح سود میں کمی نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث  اسٹاک مارکیٹ  میں بڑی نوعیت کی مندی،  انڈیکس کی 62000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔ انتخابی عمل کے دوران تصادم و کشیدگی سے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات اور نئی مانیٹری پالیسی میں توقعات کے برعکس […]

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

قومی مرکزی بینک (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کے اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے صحافیوں کے مارکیٹ میں زیر گردش جعلی کرنسی نوٹ سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P