وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹریکنگ سسٹم بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایف بی آرمیں ڈیجیٹلائزیشن کوبہتربنانے کی ضرورت ہے جس پرکام کر رہے ہیں جس سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اے پر کام تیزی سے جاری ہے، علیم خان اکیلے یہ کام نہیں کر سکتے، اس عمل میں کافی اور ادارے بھی شامل ہیں، اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔