Browsing Category

بزنس

بزنس

کوئٹہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 40 روپے کی کمی

کوئٹہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 40 روپے کی کمی کر دی گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 440 سے کم ہو کر 400 روپے ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 650 روپے برقرار ہے۔

آئی ایم ایف صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کی تجاویز پرغورکرنے پر رضامند

آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کیلیے سفک کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے پر سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے اور صنعتی شعبے کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل ( سفک) کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر […]

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.95 ریال، 22 قیراط ایک گرام 225.46 اور 18 قیراط 184.46 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 215.21 ریال میں فروخت کیا […]

معاشی ماہرین نے مارچ کے دوران شرح مبادلہ کے عدم استحکام سے متنبہ کردیا

معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے تک مستحکم رہنے کے باوجود مارچ کے دوران شرح تبادلہ کو دھچکوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ایک کرنسی ڈیلر نے کہا کہ مارچ کے آخر تک شرح مبادلہ کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے بہت سے عوامل […]

ایک تولہ سونے کی قیمت 1700روپے کی کمی

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 2059ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700روپے کی کمی سے 216000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1458روپے کی کمی سے 185185 روپے ہوگئی۔ اسکے […]

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ سی پی پی اے نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے […]

ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے، نگران وزیر خزانہ

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔ […]

سونا 1400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 201  روپے اضافے سے ایک […]

نومبر 2023 کے بعد ہفتہ وار مہنگائی 40 فیصد سے نیچے آگئی

قلیل مدتی مہنگائی یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 39.45 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتے ہفتے 43.79 فیصد رہی تھی۔ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہو کر مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لیے 39.45 فیصد […]

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 418 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس بڑھ گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 11 بج کر 25 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 811 پر پہنچ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P