سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے نئی بُلند ترین سطح پر

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 4 ہزار 200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی۔

صراف اور جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P