Browsing Category

بزنس

بزنس

چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ جولائی 2023 میں میٹنگز ہوئیں تھیں جس میں پروگرام کی کامیابی کے حوالے […]

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ

 وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹریکنگ سسٹم بہتر بنانے کے […]

آئی ایم ایف سے قسط ملنے کی توقع، روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ تین مہینے سے جاری ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے فنڈز آنے کی امید کے نتیجے میں گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر 278 روپے تک پہنچ گئی۔ مالیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک […]

عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2200ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت […]

حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا سے چھوٹ مانگنے کا فیصلہ

حکومت نے پاک ایران گیس پاٸپ لاٸن منصوبے پر امریکا سے چھوٹ مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کی کہ پاک ایران گیس پاٸپ لاٸن منصوبے پر امریکا سے چھوٹ مانگیں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات […]

وزیراعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، آڈٹ رپورٹ طلب

وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزارتِ توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش […]

وزیراعظم کی ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کی موجودہ […]

مختلف شعبہ جات میں 5 ہزار 800 سوارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف

ملک کے مختلف شعبہ جات میں مجموعی طور پر 5 ہزار 800 سوارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے جامع حکمت عملی متعارف کروادی۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کا کہنا ہے کہ صرف سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ تقریباً […]

سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں گیس کی قیمت میں تیسرا اضافہ مانگ لیا

سوئی ناردرن گیس نے ایک ہی سال میں گیس کی قیمت میں تیسرا اضافہ مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا 25 مارچ کو گیس کی قیمتوں سے متعلق سماعت کرے گا۔ اوگرا ذرائع نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔ ذرائع کے مطابق […]

پاکستان اور افغانسان کے درمیان کشیدگی میں کمی، سیکرٹری تجارت کل کابل جائیں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی آنے لگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری تجارت خرم آغا دو روزہ دورے پر کل افغانستان جائیں گے، خرم آغا تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P