Browsing Category
بزنس
بزنس
ٹیکس فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بلاک کر دیں۔ ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد نے ڈان کو بتایا کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی سے 11ہزار 252 سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔ انہوں […]
انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے […]
متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہو گئی، متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم و […]
آئی ایم ایف کی بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے، پیٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے اور پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات آج ختم ہونے کا امکان ہے اور آئی ایم ایف مشن اسٹاف لیول معاہدے […]
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور انکوائری کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے فوڈ سیکیورٹی پر ساری ذمہ داری ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اضافی گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے بنائی جانے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ […]
آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی بجٹ میں313 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔ ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ جاری سال میں دفاعی اخراجات مختص بجٹ سے 35 ارب روپے زیادہ رہنےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں […]
کھاد کی سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم
وزیراعظم نے کھاد کی سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کریں گے، اٹھارہ رکنی کمیٹی میں 15 ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہوں گے، کمیٹی چار ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی […]
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی آگئی۔ عالمی سطح پر تمام اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے، نئے وفاقی بجٹ سے قبل بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر […]
ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں سے تین گنا زیادہ ہے، ہم 36 ارب روپے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں اگر آدھا بھی ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری […]
پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ دیا ہے۔ جارجیا میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات ایکو ککاوا نے کہا اگر پاکستان نے اقدامات نہ اٹھائے تو یہ اخراجات اگلے 10 سال میں 100 کھرب تک پہنچ جائیں گے۔ پنشن سے متعلق سوال […]