Browsing Category
بزنس
بزنس
پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف ہوا ہے جس پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت شروع کردی۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن بظاہر قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے، جرم ثابت ہونے پر ایسوسی ایشن اور […]
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کے حوالے سے کفایت شعاری کاپلان پیش کر دیا۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا دور ہوا جس میں یہ منصوبہ پیش کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے […]
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر […]
حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے دیا، اس طرح نیٹ میٹرنگ کا فائدہ اٹھانے والے صارفین کو بھی مہنگی بجلی فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمتوں کے بحران پر قابو پانے کیلیے اپنی حکمت عملی سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے، ذرائع کا […]
وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ نئے بجٹ کا مسودہ پیش کر دیا ہے جس میں بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جو سود ادائیگی کیلیے ریکارڈ 9 ہزار 700 ارب روپے مختص کرنے کی وجہ سے اس سال کے مقابلے میں […]
پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ایئرلائنز سمیت 8 بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سمیت 8 […]
ڈالر اور سونا مزید سستا ہو گیا
انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 21 پیسے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے […]
برطانیہ کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری
برطانیہ کے ارب پتی افراد سے متعلق سنڈے ٹائمز نے 2024 کی فہرست جاری کر دی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گوپی ہندوجا خاندان اس فہرست میں تیسرے برس بھی سرفہرست ہے۔ ہندوجا خاندان کی دولت میں 2 بلین پاؤنڈ کا اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوجا خاندان کی دولت کا تخمینہ 37.2 […]
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 20 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.06 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے […]
وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد […]