Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان نے آموں سے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے، رپورٹ

پاکستان کے مقامی آم بیرون ملک بیچ کر 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے لیے۔

وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئی، جس کے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کرکے رواں برس 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں۔

سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ، اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برآمد کیے گئے۔

افغانستان کو 22 لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13 لاکھ جبکہ عمان کو 17 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

اسی طرح قزاقستان نے سب سے زیادہ 8.95 ملین ڈالرز، جرمنی 19 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران 13 ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More