Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

برطانیہ نے امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

برطانیہ نے امریکا کو ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ امریکا کو کارروائی کی اجازت صرف مخصوص اور محدود دفاعی مقصد کے تحت دی گئی، برطانوی اڈوں سے امریکی فورسز ایرانی میزائل لانچرز اور ذخیرہ مقامات کو ہدف بنا سکتی […]

قتلِ عام کو روکا، حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ حملہ نہ کرتے تو دو ہفتوں میں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار بن چکے ہوتے، ایران پر حملے اسے جوہری ہتھیار حاصل […]

چین کا ملک کی بڑی ریفائنریز کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روکنے کا حکم

چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین نے ریفائنریز کو ملکی ضروریات مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے، فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث خام تیل کی ترسیل میں رُکنےکی وجہ سے کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چین خطے […]

ایران حملہ؛ فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکی؛

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو سے متعلق انتونیو کوسٹا نے بتایا کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز […]

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ عین وقت پر ملتوی

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی آج ادا کی جانے والی نماز جنازہ کے اجتماع کو ملتوری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج یعنی 4 مارچ کو ہونا تھی لیکن اب یہ ملتوی کردی گئی۔ آج […]

آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے؛ اسرائیل کی نئی دھمکی

فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخلاقی ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور دھمکی دیدی۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے جانشینوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انھوں نے […]

امریکی آبدوز کا بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد لاپتہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی آبدوز نے بھارتی سمندر میں ایک ایرانی جہاز کو نشانہ بنا دیا، واقعے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ جہاز بھارت میں ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا اور بھارت اور سری […]

ایران کیخلاف جنگ غیر قانونی، امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ پر تنقید

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر ایلزبتھ وارن نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی جنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔ سینیٹر وارن کا کہنا تھا کہ خفیہ بریفنگ کے بعد انہیں یہ تاثر ملا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران […]

ایران بات کرنا چاہتا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہو چکی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے لیکن میں نے کہا اب بہت دیر ہو چکی ہے۔  سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا […]

اسرائیل کا ایرانی صدر کے دفتر پر بڑا حملہ؛ متضاد اطلاعات

اسرائیلی فوج نے تہران میں واقع ایرانی صدر کے کمپاؤنڈ پر بڑا حملہ کردیا ہے جہاں مرکزی حکومت کے مرکزی دفاتر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع سپریم لیڈر شپ کمپاؤنڈ پر فضائی حملے کیے جہاں صدارتی دفتر اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے عمارتیں موجود ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More