Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے

ملائیشیا میں کے ایف سی نے اپنے 100 ریسٹورینٹس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی فاسٹ فوڈ برانڈ  KFC نے ملائیشیا میں فروخت نہایت کم ہونے کی وجہ سے اپنے 100 ریسٹورینٹ بند کردیے۔ ملائیشیا کے مقامی میڈیا کے بقول کے ایف سی نے یہ اقدام […]

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر آج اسرائیل پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویوگ سے ملاقات میں حماس کے ہاتھوں یرغمالی بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی […]

انٹونی بلنکن کی شاہ عبداللّٰہ سے ملاقات، اردن کی جانب سے غزہ جنگ بندی پر زور

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے عمان میں ملاقات کی۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  عرب میڈیا کے مطابق شاہ اردن نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان پہنچانے پر زور دیا اور کہا کہ غزہ […]

یو اے ای میں بدھ سے پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، ریڈ الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اماراتی محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی […]

توہین عدالت کیس: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میں جرمانہ عائد کیا گیا۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ […]

بھارتی اداکارہ امرتا پانڈے اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں

بھارتی اداکارہ امرتا پانڈے اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ بھوجپوری اداکارہ ریاست بہار کے شہر بھاگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہتی ہیں لیکن رواں ماہ وہ اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے بھاگلپور آئی […]

جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی

 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود اپنے اہداف کے حصول کے لیے رفح پر حملہ کریں گے۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے […]

افغانستان : مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ، امام سمیت 6 افراد شہید

افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ شروع کردی، امام مسجد اور بچے سمیت 6 نمازی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر نماز کے دوران فائرنگ کی، حملے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا، حملہ آوور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار […]

عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

 عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سمیت وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کی تحقیقات کررہی ہے اور اس تحقیقات میں اسرائیلی حکومت کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا […]

غزہ سے یکجہتی: امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج زورپکڑ گیا، 900 مظاہرین گرفتار

اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکی یونیورسٹیوں میں جاری احتجاج میں تیزی سے شدت آرہی ہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 18 اپریل سے شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر گرفتار کئے جانے والے طلبہ کی تعداد 900 تک […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More