Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم کے بعد ایک ہفتے میں ’اڈانی گروپ‘ کو 55 ارب ڈالر کا نقصان

بھارت کے ’ اڈانی گروپ’ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا میں پراسیکیوٹرز کی جانب سے گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور دیگر عہدیداروں پر الزام عائد کیے جانے کے بعد سے اڈانی گروپ کو 55 ارب ڈالر تقریباً 46 کھرب بھارتی روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق […]

صیہونی فورسز کی غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

لبنان میں جنگ بندی ہوگئی لیکن غزہ میں صیہونی فورسز کی نسل کشی ابھی بھی جاری ہے۔ عرب میڈیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد شہید ہو گئے، صیہونی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول میں پناہ لئے فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا جس میں 13 افراد شہید […]

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

ٹوری کے سابق سیکرٹری خارجہ لارڈ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا اگلا چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔ لارڈولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئے ہیں، وہ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے۔ ولیم ہیگ نے 50 فیصد ووٹ حاصل کرکے چار […]

روس نے برطانوی سفارتکار کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کر دیا

روس نے برطانوی سفارت کار کو خفیہ اور تخریبی کاموں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے دو ہفتوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایف ایس بی سیکیورٹی سروس نے بتایا کہ مذکورہ سفارت کار نے ملک میں داخل ہوتے وقت جان بوجھ کر غلط اور گمراہ کن معلومات فراہم […]

جنوبی کوریا میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں 1907 کے بعد ریکارڈ برفباری سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ اب تک 18 انچ برف پڑ چکی ہے۔ خراب موسم کے باعث 200 سے […]

انتہاپسند ہندوؤں نے مسلم نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان کو ہندوتوا کے 3 جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گلفام نامی مسلم نوجوان جو شوٹنگ کا کھلاڑی ہے۔ پریکٹس کے بعد گھر آتے ہوئے راستے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے پکڑ لیا۔ جنونی ہندو گلفام کو گھسیٹ کر وکٹوریہ پارک لے گئے اور برہنہ کرکے […]

عمران خان کو رہا کرو؛ امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے ایڈوائزز کا مطالبہ

امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد رکن پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی […]

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے خواجہ سرا اہلکاروں کو نکال دیں گے؛ رپورٹ

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فورسز میں موجود ٹرانس جینڈر اہلکاروں کو نااہل قرار دیکر فوج سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔  دی سنڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے ٹرانس جینڈرز اہلکاروں کو ہٹانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر تیار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کو طبی بنیادوں پر […]

جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ؛ روس نے یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز برسا دیے

روس نے رات گئے یوکرین پر 188 ڈرونز برسا دیے جو اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے خودکش ڈرونز سمیت مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔ روس نے کامیاب ڈرونز حملوں کے لیے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو ڈمی ڈرونز کی […]

اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے فیصلے پر کارروائی کرینگے: ڈیوڈ لیمی

عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے حکم جاری کرنے پر برطانیہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ نیتن یاہو کے برطانیہ آنے پر عدالتی فیصلے کی پیروی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More