Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کردی۔ غیرملکی نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ، سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی ڈیل کا باضابطہ اعلان مئی میں […]

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی سلامتی کے فیصلوں پر بریفنگ

سعودی وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کو سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے فون کیا ، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا […]

بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برادری کو انتباہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں […]

پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل نے مودی کو خبردار کردیا

سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے اور جنگ کی صورت میں دفاع کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے مودی سرکار کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے کے بعد جنگ میں جلد بازی نہ کریں، نقصان بھارت کو ہی […]

ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں روسی جنرل ہلاک

روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں لیفٹننٹ جنرل یاروسلاومسکالک ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیقاتی کمیٹی نے جمعے کے روز ماسکو کے قریب ایک کھڑی کار میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹی جس سے ایک سینئر روسی جنرل ہلاک ہو گئے، تحقیقاتی کمیٹی […]

پاک بھارت کشیدگی: اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے […]

پہلگام فالز فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار

پہلگام فالزفلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار کرلیا گیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ  پہلگام واقعہ کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے)  امین الاسلام کو آسام پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ امین الاسلام کے بیان کے مطابق […]

غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے

فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا، پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر […]

بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، انڈیا نے پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں […]

شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعویٰ

امریکی رکن کانگریس نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بلومبرگ سے گفتگو میں امریکی رکن کانگریس کوری ملز نے بتایا کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More