کھیل – صفحہ 84 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

کھیل

کھیل

وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا۔ انھوں نے ممبئی انڈینز کے کپتان پر آئی پی ایل میچز کے دوران ہونے والی تنقید پر کہا کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ مسئلہ رہتا ہے، انھوں نے اس معاملے پر ممبئی کے کپتان […]

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا، پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔ پنجاب نے 262 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر 8 گیندوں قبل حاصل کرلیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے […]

عامر جمال کا کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے ورکشائر سے معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے برمنگھم پہنچ گئے۔ عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے ورکشائر کو جوائن کر لیا، وہ آنے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔ آل راؤنڈر کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل […]

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف مسلسل دوسری شکست نے پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن پر سوالیہ نشان لگادیا۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں محض 39 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن گرین شرٹس ہوم گراؤنڈ پر کیویز کی سی ٹیم کا مقابلہ بھی نہیں کرسکے، گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے […]

محمد حفیظ نے غیر ملکی کوچز کی تقرری پر آواز بلند کردی

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی تقرری پر آواز بلند کردی۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ کا مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کا عمل افسوسناک تھا،میں لیول ون کا کوالیفائیڈ کوچ ہوں، کوچنگ کورسز ایک تعلیم ہے لیکن […]

کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں شکست نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، کیویز کے ہاتھوں ہار پر […]

شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف شرمناک شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا۔ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے […]

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

کستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف ذاتی وجوہات کی بنا پر کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بسمعہ معروف نے کہا کہ ’میں اپنی سب سے پسندیدہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں، یہ سفر یادگار رہا یہ یادیں […]

نائیجیرین شہری نے شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نائیجیرین شطرنج کے چیمپئن اور بچوں کو شطرنج کھیلنا سکھانے کے گرو نے نیویارک شہر کے ’ٹائمز سکوائر‘ میں شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اوناکویا نے تقریباً 02:30 بجے سے 58 گھنٹے کا ہندسہ عبور کیا اور 56 گھنٹے، 9 منٹ اور 37 سیکنڈ کے موجودہ شطرنج میراتھن ریکارڈ […]

آئی پی ایل: آؤٹ دینے پر امپائر سے بحث، ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں امپائر سے بحث کرنے پر ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی شاندار فارم میں دکھائی دیے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دیے گئے 222 […]