کستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف ذاتی وجوہات کی بنا پر کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بسمعہ معروف نے کہا کہ ’میں اپنی سب سے پسندیدہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں، یہ سفر یادگار رہا یہ یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی‘۔
بسمعہ معروف نے کہا کہ ’میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔‘
انہوں نے اپنے فینز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔