نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف مسلسل دوسری شکست نے پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن پر سوالیہ نشان لگادیا۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں محض 39 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن گرین شرٹس ہوم گراؤنڈ پر کیویز کی سی ٹیم کا مقابلہ بھی نہیں کرسکے، گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میں نیوزی لینڈ نے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔