محمد حفیظ نے غیر ملکی کوچز کی تقرری پر آواز بلند کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محمد حفیظ نے غیر ملکی کوچز کی تقرری پر آواز بلند کردی

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی تقرری پر آواز بلند کردی۔

اپنے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ کا مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کا عمل افسوسناک تھا،میں لیول ون کا کوالیفائیڈ کوچ ہوں، کوچنگ کورسز ایک تعلیم ہے لیکن کوچ بننے کی مکمل اہلیت نہیں، آپ کیسے میرے بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے کو نظر انداز کرسکتے ہیں؟انہوں نے مقامی کوچز پر عائد اقربا پروری کے الزام کو غیرمنصفانہ قرار دیا۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ میں سابق چیئرمین پی سی بی کے بیان سے بہت مایوس ہوں کیونکہ یہ بہت سے سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے، پاکستان کے پاس کرکٹ کے لیجنڈز ہیں جن کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے، کہ صرف ایک غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے میں نے کبھی کسی مقامی کوچ کو اقربا پروری یا ذاتی سفارشات کو فروغ دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے مقامی کوچز پر ذاتی تعلقات پر فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.