عامر جمال کا کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے ورکشائر سے معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے برمنگھم پہنچ گئے۔

عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے ورکشائر کو جوائن کر لیا، وہ آنے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آل راؤنڈر کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں، اس کے ساتھ وہ ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ورکشائر کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر جمال کو نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور وہ جولائی کے اختتام تک ورکشائر کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P