Browsing Category
پاکستان
ابوظہبی کے ولی عہد سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنا اور ترقیاتی و معاشی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم […]
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات ہوئے، امید ہے دونوں فریق بات چیت کا عمل اور جنگ بندی جاری رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی […]
ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات کے بعد تہران روانہ، اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل نے الوداع کیا
ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد تہران واپس روانہ ہو گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ،فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کہا۔ ایرانی وفد میں […]
گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان
پاکستان میں پیٹرولیم اسٹوریج بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سعودی عرب کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے،آرامکوکا پاکستانی کمپنیوں سےملکر ریفائنری […]
آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا، ایرانی فوج کی سینٹ کام کے دعوی کی تردی
،آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا،ایرانی فوج نے سینٹ کام کے دعوے کی تردید کردی ترجمان ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ ایرانی فوج کی اجازت کےبغیر آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزرتا،جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو سخت جواب دیں گے۔ […]
سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مریم اورنگزیب نےاپنےبیان میں کہاکہ اسلام آباد مذاکرات پاکستان کی سفارتی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں،پاکستان نے دنیا پرثابت کیاکہ سفارت کاری ایک مسلسل […]
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر کی کمی
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی،بڑے ریلیف کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں کمی بنی۔ دستاویز کےمطابق 10 دن کے دوران عالمی منڈی میں ڈیزل 80 ڈالرفی بیرل تک سستا ہوا،ڈیزل کی عالمی قیمت 270ڈالر سے گرکر190ڈالر 70 سینٹ پر آگئی،2اپریل […]
صیہونی فوج کی لبنان میں کارروائیاں ایک بار پھر تیز، مزید 5 شہری شہید
صیہونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردی،جنوبی لبنان کے تاریخی شہر صور میں متعدد مقامات پر بم برسائے گئے۔ الجزیرہ کےمطابق بمباری سے پانچ لبنانی شہری شہید۔ متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،صیہونی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ […]
اسلام آباد مذاکرات ایران-امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے، بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کو مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک کی کوششوں میں سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ الجزیرہ کو انٹرویو میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے […]
دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستہ سعودیہ پہنچ گیا
پاکستان کا فوجی دستہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز بیس پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دو طرفہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔ سعودی وزارت […]