Browsing Category
پاکستان
عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا شکریہ، دہشت گرد کامیاب نہیں ہوں گے: وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش حملہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے موصول ہونے والے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایکس پر ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس […]
اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی ملاقات، دہشت گردی کی مذمت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد دھماکہ کے حوالے سے تعزیت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات […]
جمعے کی نماز کے دوران حملہ افسوس ناک، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز کے دوران مسلمانوں پر حملہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کا واحد مقصد بدامنی پھیلانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین […]
مسنگ پرسن پوری دنیا کا مسئلہ، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے: اعظم نذیر
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں ہے، قانون کے مطابق سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود مسنگ […]
چین، امریکا، ترکیہ، افغانستان سمیت متعدد ممالک کی اسلام آباد حملے کی مذمت
چین، امریکا، برطانیہ، روس، افغانستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکیہ، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت دنیا کی کئی ممالک نے اسلام آباد حملے کی مذمت کی ہے۔ چین کے سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، […]
اس پر اتفاق نہیں کرتا عدلیہ کی آزادی کمپرومائز ہوئی: جسٹس علی باقر نجفی
وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی اِس بات پر اتفاق نہیں کرتا کہ عدلیہ کی آزادی کمپرومائز ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا وجود 14 نومبر 2025 کو ہوا، ایک ہفتے میں اس کورٹ نے کام کا […]
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکا ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے […]
عالمِ امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا : بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا عالمِ امن کےلیےپاکستان اپنا کردارادا کرتا رہےگا۔ امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا […]
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 24 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر فوری حرکت میں آتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران […]
حملے میں ملوث دہشتگرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے، بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث […]