مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکا ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکا ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی  مسلسل دہشت گرد کارروائیاں ہورہی ہیں، ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، ان بدترین حالات میں اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے۔

 

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دوروں اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے سیاسی مداخلت سے فارغ ہوں تو امن وامان اور عوام کی جان ومال کے تحفظ پر توجہ دیں۔ درجنوں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ہوتے اسلام آباد میں محترم دن کو خون آلود کردیا گیا، یہ حملہ ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی  کا ازالہ کریں گے، کب عوامی  زخموں کا مرہم بنیں گے۔ کب عوام کے  مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.