پاکستان – صفحہ 39 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، ہسپتال منتقل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سر پر چوٹ آئی، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف اس وقت راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مریم نواز کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی معاونت کیلئے10ارب روپے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر […]

الیکشن میں جو کچھ ہوا،وہ ووٹ کی نفی تھی ہم بھولنے نہیں دیں گے

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن میں جو کچھ ہوا،وہ ووٹ کی نفی تھی ہم بھولنے نہیں دیں گے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہڑتال بڑا سیاسی لائحہ عمل ہوتا ہے،ہڑتال میں ضروری نہیں گولیاں کھاکر باہر نکلیں.یہ بیزاریھی […]

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2025ء جاری کردیا۔ 2024ء کے مقابلے میں پاکستان کا مجموعی سکور ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ 136 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، 2025ء میں بھی گزشتہ چار […]

ترلائی دھماکا، بھارت نے خودکش حملہ آور کو افغانستان میں تربیت دی، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ترلائی دھماکے کا خودکش بمبار پشاور کا رہائشی تھا جس کو بھارت نے افغانستان میں تربیت دی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ترلائی دھماکا کے شہدا کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی، جے یو آئی کے مولانا عبد الغفور حیدری نے شہدا کے لیے […]

نائن الیون کی تحقیقات کا آج تک پتہ نہیں چلا مگر اس میں افغان، پشتون یا ہزارہ ملوث نہیں، وزیردفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نائن الیون میں میں ملوث عناصر کا آج تک پتہ نہیں چل سکا، سانحے کوئی افغان، پشتو یا ہزارہ ملوث نہیں تھا مگر ہم نے اس واقعے کے بعد کرائے کی جنگ لڑی اور پھر ہمیں استعمال کر کے پھینک دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار […]

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی، جبکہ سماعت کےدوران سائفر کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کی بانی […]

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق 2 کیسز پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔ علی امین گنڈاپور اوردیگر کے خلاف مارچ میں احتجاج سے متعلق 2 کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان […]

پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری کو مسترد کرتے ہیں، ہر ضلع میں احتجاج ہمارا جمہوری […]

اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے: مفتی تقی عثمانی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدرمولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اوردیگر نے اسلام آباد امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان […]