پاکستان – صفحہ 38 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے آنکھوں کےمعائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کے صحت کا معائنہ کرنے کے لیے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز […]

بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ وصول

بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 17فروری کو ہوگی۔ تقریب حلف برداری میں پاکستان کو دعوت موصول ہوگئی جب کہ دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے، شہباز شریف تقریب حلف برادری […]

عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی ہے، انہیں اسلام آباد میں قائم نئے جیل منتقل کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت جیل، میڈیکل اور اصلاحی نظام کو […]

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عوام اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے پر بی این پی اتحاد اور متوقع وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے شاندار انتخابی کامیابی پر طارق رحمان […]

وزیراعظم نے سولر ریگولیشنز کا نوٹس لے لیا، پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین  کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے […]

پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی […]

خواجہ آصف افواج کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست نہ کریں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک پیغام دیتے، آج خواجہ آصف نے برادران یوسف کا کردار ادا کیا اور سوال اٹھایا کہ آپ فوج کو سیاست میں کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔   قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا […]

جب آپ افغانستان کو پانچواں صوبہ کہیں گے تو آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے،اچکزئی

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں آبادی کے حساب سے اپنا حصہ چاہیے، ہمیں حقِ حکمرانی میں بھی اپنا حصہ چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب آپ افغانستان کو پانچواں صوبہ کہیں گے تو […]

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں کابینہ کے47 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹرز اور فیملی تک رسائی نہ دینا آئین اور قانون کی کھلی […]

بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی

فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کیلئے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا، گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے تین […]